مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے چہلم کے موقع پرمجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کی انجمنوں اور عزاداروں نے شرکت کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حسینیہ امام خمینی میں عزاداروں اور طلباء انجموں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کا طے شدہ راستہ کامیابیوں کا مظہراور مستقبل امید بخش اور حوصلہ افزا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے چہلم کی مناسبت سے مجالس عزا اور اجتماعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حسینی مجالس میں عوامی اجتماعات عزاداروں کی ثابت قدمی اور استقامت کا مظہر ہیں۔
رہبر معظم نے فرمایا: حق و عدل و انصاف کے صحیح قیام تک دشوار راستہ ہے اور اسلامی معاشرے اور تمدن تک پہنچنے کا راستہمیں کافی نشیب و فراز ہیں لیکن انقلاب اسلامی کا مستقبل درخشاں اور تابناک ہے۔
آپ کا تبصرہ